سرینگر//نقب زنوں نے سرینگر کے عالی کدل علاقہ میں واقع رحباب صاحب ؒ کے آستان عالیہ سے نقدی اڑالی۔یہ سرینگر میں حالیہ دنوں کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے ۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نقب زنوں نے گذشہ رات کے دوران مذکورہ آستان عالیہ میں نقب لگاکر لوہے سے بنی سیف توڑ کر اُس میں نذر و نیاز کی رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔
یاد رہے کہ نقب زنوں نے 12ستمبر کے روز خانیار میں واقع شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کے آستان عالیہ سے بھی نقدی چرالی تھی۔
دریں اثناءمقامی آبادی نے چوری کی اس واردات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس دوران پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔