سرینگر//وسطی کشمیر کے گاندربل میں منگل کو دریائے سندھ سے ایک بوسیدہ انسانی ڈھانچہ بر آمد ہوا۔
اطلاعات کے مطابق اس ڈھانچے کو مقامی لوگوں نے نالے میں تیرتے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کے مطابق یہ انسانی ڈھانچہ انتہائی بوسیدہ حالت میں ہے اور یہ دریائے سندھ کے اسی علاقے کے آس پاس ملا ہے جہاں ایک ماہ قبل انسانی جسم کے کچھ حصے بشمول ٹانگیں پائی گئی تھیں۔
پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے۔