سرینگر// نامعلوم بندوق برداروں نے جمعرات کی شام وادی کے معروف وکیل بابر قادری کو سرینگر میںگولیاں مارکر جاں بحق کیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے حول علاقے میں پیش آیا جہاں بابر پر نزدیک سے گولیاں چلائی گئیں۔
بابر کو گولیاں لگتے ہی سکمز صورہ پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
اسپتالی ذرائع نے بابر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔