نئی دہلی//ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 84 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 51لاکھ کے پار پہنچ گئی اور اس دوران وائرس کے تقریبا 70ہزارنئے کیسوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز میں تقریباً 15ہزار کی کمی آئی۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84877مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد5102398 ہوگئی ہے۔
جان لیوا کورونا کے70589 نئے کیسزکے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6145292ہوگئی ہے اور اس کے مقابلے میں ، فعال کیسوں کی تعداد میں15064 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد947576 ہے۔