سرینگر//سپریم کورٹ نے منگل کے روز جموں کشمیر کی انتظامیہ سے پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) صدر محبوبہ مفتی کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کیخلاف دائرترمیم شدہ درخواست کو لیکر جواب طلب کیا ۔
یہ ترمیم شدہ عرضی محبوبہ کی بیٹی التجاءمفتی نے دائر کی ہے۔
ایس کے کول اور ہرشی کیش رائے پر مشتمل بینچ نے عرضی پر شنوائی کے دوران کہا پی ڈی پی لیڈر کو حراست کے دوران پارٹی میٹنگوں میں شمولیت کے بارے میں حکام سے بات کرنی چاہئے۔
سپریم کورٹ نے تاہم التجاءاور اُن کے چاچا کو محبوبہ سے ملنے کی اجازت دیدی جو اپنی سرکاری رہائش گاہ کے اندر نظر بند ہے۔