سرینگر//وسطی کشمیر میں ضلع گاندربل کے تلہ مولہ علاقے میںجمعہ کے روز ایک ریچھ کو زندہ پکڑا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی طرف سے ریچھ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد وہاںجال بچھاکر ریچھ کو کھیر بھوانی کے نزدیک پکڑا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریچھ کو بیہوش کردیا گیا ہے اور اب اُس کو داچھی گام لیجاکر چھوڑ دیا جائے گا۔