سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے جمعہ کے روز اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ پر گولی چلاکر خود کی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس ذرائع نے مذکورہ فوجی اہلکار کی شناخت22سالہ رکشت کمار ساکن سانبہ کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُس کا تعلق فوج کی جیکلائی ریجمنٹ سے تھا اور اس نے اُوڑی کے گوہالن گاﺅں میں خود کشی کا انتہائی اقدام کیا۔
مذکورہ فوجی اہلکار کی لاش کوبعد ازاں پوسٹ مارٹم کیلئے سب ضلع اسپتال اُوڑی لیجایا گیا۔
پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کس درج کرلیا ہے۔