سرینگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے بلگام سوپور علاقے میں محاصرے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج، ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھرتلاشی آپریشن شروع کیا۔
ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے کہا کہ اُنہیںعلاقے میںجنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا۔
تفصیلات کا انتظار ہے