نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے61267 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد6685082 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے اس وقت ملک میں919029ایکٹیو کیس ہیں۔ جان لیوا وبا سے اب تک5662490 مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں اب تک57563 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، جو اس وباسے ملک بھر میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کا 55.58 فیصد ہے۔
کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔ اس ریاست میں اب تک38344 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تمل ناڈو میں9846 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ کرناٹک میں 9370 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔