سری نگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی خواتین ونگ نے ضلع مجسٹریٹ سری نگر سے پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے اجازت طلب کی ہے۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی سال گذشتہ کے پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں۔
پی ڈی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر سفینہ بیگ نے ماہ رواں کی پانچ تاریخ کو ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے پارٹی صدر محبوبہ مفتی ،جو گپکار میں اپنی رہائش گاہ، جس کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، پر نظر بند ہیں، کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے اجازت طلب کی گئی ہے۔