نئی دہلی// ملک میں جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جس سے اس کے فعال کیسز کم ہورہے ہیں اور یہ کم ہوکر907883 رہ گئے ہیں.
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے82203 مریض شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد5744693 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں کووڈ۔19 کے مزید 72049نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 67لاکھ 44ہزار 132 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 986 مریضوں کی اموات سے ملک میں اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 104555ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناکے ایکٹیو کیسزکی تعداد907883 ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 13.44 فیصد ،شفایابی کی شرح 85.02 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.55 فیصد ہے۔