سرینگر//ممبئی پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے کئی ٹی وی چینلوں کی طرف سے اپنا ٹی آر پی بڑھانے کیلئے جعلی طریقے اختیار کرنے کا ایک اسکینڈل طشت از بام کیا ہے۔انڈین ایکسپریس رپورٹ کے مطابق ان میں رپبلک ٹی وی چینل بھی شامل ہے۔ممبئی پولیس نے ایسی دو چینلوں کے مالکان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے رپبلک ٹی وی چینل کے نام نوٹس جاری کیا ہے۔
ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں لکھا ہے کہ اُنہوں نے تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ کئی ٹی وی چینل ٹی آر پی بڑھانے کیلئے جعلی طریقوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
ممبئی پولیس کمشنر کے مطابق کے مطابق رپبلک ٹی وی،فکت مراٹھی اور بکس سینما نامی ٹی وی چینلز کو سکینر پر رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ دو ٹی وی چینلز کے مالکان کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے اور رپبلک ٹی وی چینل کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔