سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز جنگجوﺅں کے چھ اعانت کاروں کیخلاف عدالت کے سامنے چارج شیٹ پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ چھ ملزمان میں ایک پاکستانی شہری عبد الرحمان بھی شامل ہے اور ان کا تعلق جیش سے ہے۔
پولیس نے یہ چارج شیٹ جموں کے ایڈیشنل سیشن کورٹ میں پیش کیا۔
مذکورہ ملزمان کیخلاف پولیس سٹیشن آر ایس پورہ میں کیس درج تھا۔
ان پر الزام ہے کہ وہ نوجوانوں کو جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے تھے اور سرگرم جنگجوﺅں کو معاونت فراہم کررہے تھے۔