سرینگر// سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ(بی ایس این ایل) کا ایک ملازم ہفتہ کو شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں ایک درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔مذکورہ ملازم فائبر کیبل کی مرمت کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ملازم کی شناخت سہیل احمد پیر ولد غلام محمد پیر ساکن جگر پورہ، کپوارہ کے طور ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق اُسے درخت سے گرنے کے فوراً بعدشدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔