سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں ہفتہ کو فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کے مختصر تبادلے میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع کے مورن علاقے میں دادورہ گاوں میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے گاوں میں جنگجوﺅں کے موجودگی کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق گولیوں کے اس مختصر تبادلے میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
یہ جنوبی کشمیر میں آج دن کا دوسرا انکاونٹر تھا۔
اس سے قبل آج صبح فورسز نے کولگام ضلع کے ژنی گام میں دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔