Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

محکمہ صحت او ر کورپشن مافیا | علاج کرنیوالوں کا علاج کون کرے؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 12, 2020 12:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 محکمہ صحت کے حوالے سے آئے روز جو ہوش ربا رپورٹ میڈیا کی توسط سے عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے ذی حس عوام کی نیندیں ہی اچٹ دی ہیں کیونکہ عوام کے جان سے براہ راست تعلق رکھنے والے اس شعبہ کی جو حالت اخبارات کے ذریعے منکشف ہورہی ہے ،وہ انتہائی پریشان کن ہی نہیں بلکہ تشویشناک بھی ہے ۔ادویہ سکینڈل کوئی نئی بات نہیںہے بلکہ اب تو ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات اور عملہ و ڈھانچہ کی قلت بھی درپیش ہے اور ایسے میں یہ ہسپتال محض نمائشی شفاخانے لگتے ہیںجہاں مریضوںکا خدا ہی حافظ ہے۔خرد برد اور بدانتظامی و مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے آئے روز جو نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ،وہ اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ یہ کوئی انفرادی کورپشن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایک منظم دھندہ ہے جو برسوں سے اس محکمہ میں چلتا آرہا ہے اور اس کے تار نچلی سے لیکر اوپری سطح تک محکمہ کے منتظمین کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
ادویہ سے لیکر مشینری کی خریداری میں بھاری سکینڈلوں کی خبریں محکمہ صحت جیسے انتہائی حساس ترین محکمہ کیلئے کوئی نیک شگون نہیں ہے اور یقینی طور پر اس سے حفظان صحت کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے ۔یہ شاید اس معاملہ کی سنگینی کا ہی عالم ہے کہ ہر فرد آتش زیر پا ہے تاہم حیران کن طور پر حکومت نے لب سی لئے ہیں اور کوئی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے ۔حیرت ہوتی ہے کہ ارباب بست و کشاد،جو ہر معاملہ میں ٹانگ اڑانے اور بات کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کرتے ہیں،اس حساس ترین مسئلہ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور آج تک اس ضمن میں ایک آدھ لفظ بھی نہیں بول پائے ہیں۔اس بات سے کسی کو انکارنہیں کہ اعلیٰ حکومتی مشینری سرکاری ہسپتالوں پر منحصرنہیں ہے اور وہ اپنا اور اپنے کنبہ کا علاج بیرون جموںوکشمیریا بیرون ملک کے نجی طبی اداروں میں کرواتے ہیں لیکن عوامی خدمت گارہونے کی حیثیت سے یہ ان کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ اپنے لوگوں کو معیاری طبی سہولیات بہم پہنچائیں لیکن یہاں تو ایسا لگتا ہے کہ محکمہ صحت کا خدا ہی حافظ ہے ۔ کورونا کی وباء کے نام پر جو لوٹ کھسوٹ مچائے جانے کے الزامات لگائے جارہے ہیں،وہ اس امر کے متقاضی ہیں کہ اس معاملے کو ایک عام کرپشن کیس کی صورت میں نہیں بلکہ ایک مخصوص صورتحال کے معیار کے مطابق جانچاجائے۔ چونکہ معاملہ براہ راست انسانی زندگیوں سے تعلق رکھتاہے لہٰذا اسے سرسری انداز میں نہیں لیاجاسکتاہے۔ بدعنوانی نے ہسپتالی سپلائی کی خریداری اور اس کی جانچ کے سارے نظام کی حقیقت کوتہہ وبالا کرکے رکھ دیاہے ، کیونکہ ہر زاویے سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ ترجیحات میں عوامی مفادات کی بجائے چند لوگوں کی ذاتی منفعت رہتی ہے اور ظاہر بات ہے کہ جہاں ترجیحات میں اس قدر بْعد ہو وہاں متعلقہ انتظامیہ پر کیسے اعتبار برقرار رہ سکتاہے۔ کوئی بھی حکومتی ادارہ اگر بے اعتبار ہوجائے تو اس کی افادیت عملی طور پر فوت ہوجاتی ہے اور یہی معاملہ محکمہ صحت کا ہے ، جو اپنی اہمیت کے اعتبار سے مسیحیت کا شعبہ گرداناجاتاہے تاہم اب یہ شبیہ داغدار ہوچکی ہے ۔اس میں شک نہیں کہ ہسپتالوں میں ایسا عملہ ضرور موجود ہے، جو اپنی پیشہ ورانہ دیانت اور قابلیت کے حوالے سے دنیا کے دیگر حصوں کوہم پلہ ہی نہیں بلکہ کئی قدم آگے ہے مگر جب انہیں سرکار کی طرف سے میسر کئے گئے بنیادی ڈھانچے میں ہی شدید نوعیت کی خامیاں موجود ہوں تو ان کا پیشہ ورانہ معیار بھی متاثر ہونایقینی ہے۔
عام حالات میں کرپشن اور خُرد برد کے معاملات کوفیصل ہونے میں برسہا برس کاعرصہ درکار ہوتاہے لیکن موجودہ معاملہ اپنی سنگینی کی وجہ سے طوالت کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر اس کی تحقیق وتفتیش کو اس قدر طول دیا جائے کہ یہ عوامی یاداشت سے محو ہو جائے تواس کا کوئی فائدہ ہونے کی بجائے اس کے نقصانات زیادہ ہوسکتے ہیں۔ اگر اس غیر انسانی دھندے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے میں تاخیر ہوئی تو یہ ناسور انتظامیہ کے دیگر صیغوں میں سرایت کرکے نیا معیار ٹھہرسکتاہے ، جس سے سارا سماجی ڈھانچہ اس انداز سے آلودہ ہوجائے گا،جہاں جواب دہی کا احساس اور تعزیر کا خوف ختم ہوجائے گا۔ دنیا میں اْبھررہے نئے اقتصادی نظام کے اندر سماج کے ایک طبقے میں راتوں رات کروڑپتی بننے کا رجحان ایک خطرناک انداز سے ہمارے سماج میں بھی سرایت کررہاہے،جس کوقابو کیا جاناچاہئے اور اْس ماحول کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے جہاں محنت اور دیانت کی قدر وقیمت عیاں ہونہ کہ سیاسی اورتجارتی طبقوں کے ناپسندیدہ عناصر کے اتحاد سے پیدا ہوئے بدعنوانی کے مافیا رجحان کوعزت وتوقیر ملے۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی انتظامیہ کو منفردانداز اختیار کرکے کورونا وباء کے بیچ میں بھی کورپشن کے الزامات کو فوراً سے پیشتر انجام کو پہنچاناچاہئے تاکہ اس کے منحوس اثرات سے ہماری سوسائٹی ،جوموجودہ حالات کے دبائو تلے پہلے ہی چرمرارہی ہے، منفی انداز میں متاثر نہ ہوسکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ساوجیاں کے دریا میں ڈوب کر نوجوان لقمہ اجل
پیر پنچال
کشمیر میں فٹبال کا جنون، کشمیر سپر لیگ نے شائقین کو دیوانہ بنا دیا
تازہ ترین
ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین

Related

اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?