سرینگر//پولیس نے پیر کی صبح کہا کہ سرینگر کے رام باغ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی ہے جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔
پولیس کے مطابق سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد رام باغ علاقے کو محاصرے میں لیا۔
اس دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہو نے کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے کہا کہ فورسز آپریشن جاری ہے۔