سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ میں ایک ایس ایس بی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔یہ واقعہ گذشتہ رات دیر گئے ضلع کے ہندوارہ علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق امت کمار نامی یہ فورسز اہلکار 37ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور آج کل ویلگام کیمپ میں تعینات تھا۔
مذکورہ اہلکار جو اُتر پردیش کا شہری تھا، کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔