سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر رینج وجے کمار نے پیر کو کہا کہ سرینگر کے رام باغ علاقے میں ایک پاکستانی اور ایک مقامی سمیت دو جنگجوفورسز کے محاصرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نامی پاکستانی جنگجو کمانڈر حالیہ نوگام حملے میں ملوث تھا۔
رام باغ میں آج صبح سے فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی جاری ہے۔
آئی جی کشمیر معرکہ آرائی کے مقام کے نزدیک نامہ نگاروں کے ساتھ بات کررہے تھے۔
آئی جی نے کہا کہ سیف اللہ نوگام اور چاڈورہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔
یاد رہے کہ سرینگر کے رام باغ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان معرکہ آرائی آج صبح سے جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد رام باغ علاقے کو محاصرے میں لیا۔
اس دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہو نے کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے کہا کہ فورسز آپریشن جاری ہے۔