سرینگر//سرینگر کے رام باغ علاقے میں جو معرکہ آرائی پیر کی صبح شروع ہوئی وہ ایک جنگجو کمانڈر سمیت دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے پر ختم ہوگئی ۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ جاں بحق جنگجوﺅں میں لشکر کمانڈر سیف اللہ سمیت دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ محصور جنگجوﺅں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی۔
اس سے قبل آئی جی نے کہا تھا کہ سرینگر کے رام باغ علاقے میں ایک پاکستانی اور ایک مقامی سمیت دو جنگجوفورسز کے محاصرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نامی پاکستانی جنگجو کمانڈر حالیہ نوگام حملے میں ملوث تھا۔
رام باغ میں آج صبح فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوئی تھی ۔
پولیس کے مطابق سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد رام باغ علاقے کو محاصرے میں لیا۔
اس دوران چھپے جنگجوﺅں اور فورسز کا آمنا سامنا ہو نے کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔