سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کی صبح ایک سرپنچ کی لاش بر آمد ہوئی۔ مذکورہ سرپنچ کو زور ی منز گاوں میں اپنے ہی گھر کے اندر لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
پولیس نے مذکورہ سرپنچ کی شناخت جاوید احمد ڈار ولد عبد الاحد کے طور کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈار کے گھر والوں نے جونہی اُسے لٹکتے ہوئے پایا تو اُنہوں نے اُسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ بانڈی پورہ اسپتال بشیر احمد کے مطابق سرپنچ کی موت کی وجہ جاننے کیلئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔