سری نگر// پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں تین نوعمر لڑکوں کو عسکریت کا راستہ اختیار کرنے سے باز رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا”مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بانڈی پورہ پولیس نے فوج کی52 آر آر کے ساتھ بانڈی پورہ کے سمبل علاقے سے تعلق رکھنے والے تین نوعمر لڑکوں کو گرفتار کیا جنہیں غلط بیانی کی مدد سے متاثر کر کے تشدد کا راستہ اختیار کرنے کے لئے آمادہ کیا گیا تھا“۔
بیان میں کہا گیا کہ موثر کونسلنگ اور رہنمائی کے بعد تینوں لڑکوں کو اپنے اپنے والدین کے حوالے کیا گیا۔