سرینگر//پولیس نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں چار افراد کو گرفتارکرکے اُن کی تحویل سے اسلح و گولہ بارود بر آمد کیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق چاروں کی گرفتاری چاڈورہ میں تلاشی آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔
بر آمد ہتھیاروں میں 2چینی ساخت کے گرینیڈ،ایک پستول میگزین،8پستول کی گولیاں، اے کے47بندوق کی30گولیاں اور لشکر طیبہ کا ایک جھنڈا شامل ہیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت عارش مشتاق بھگت،نثار بشیر بھگت ساکنان بلپورہ واتھورہ،طاہر جہانگیر ڈار ساکن شیخپورہ وتھوہ اور عادل بشیر وانی ساکن کرالہ پورہ کے طور کی گئی ہے۔
چاروں کیخلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔