سرینگر//وسطی ضلع بڈگام میں ایک ایس او جی کیمپ سے ایک ایس پی او لاپتہ ہوا ہے ۔حکام نے بدھ کو بتا یا کہ مذکورہ اہلکار نے اپنے ساتھ دو اے کے47قسم کی بندوقیں بھی لی ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق الطاف حسین ولد غلام حسن بٹ ساکن قاضی پورہ چاڈورہ ایس او جی کیمپ چاڈورہ میں تعینات تھا جہاں سے وہ دو بندوقیں اور تین میگزین لیکر لاپتہ ہوگیا۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جی این ایس کو بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں آج ہی وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے ہی ایک ایس ایس بی اہلکار بھی ایک انساس بندوق لیکر لاپتہ ہوگیا۔