سرینگر//ٹریفک پولیس نے سرینگر۔جموں شاہراہ پر نومبر کے آخر تک ہر جمعہ کو نقل و حمل پر پابندی عائد کردی ہے۔اس پابندی کا اطلاق16اکتوبر سے ہوگا اور اس کا مقصد شاہراہ کی دیکھ ریکھ بتایا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹریفک پولیس کی طرف سے بدھ کوجاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ شاہراہ کی دیکھ ریکھ ہر جمعہ کو ہوگی ۔یہ سلسلہ16اکتوبر سے شروع ہوکر ماہ نومبر کے آخر تک رہے گا۔
ایڈوائزری میں سیکورٹی فورسز کو بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق پابندی کے ایام میں سڑک کی حالت اور موسم بہتر ہونے کی صورت میں اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کو مغل روڑ پر چلنے کی اجازت ہوگی تاہم مسافر گاڑیوں کو مغل روڑ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مسافروں سے کہا گیا کہ وہ پابندی کے ایام میں شاہراہ پر سفر سے اجتناب کریں۔