سرینگر//مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں گذشہ24گھنٹوں کے دوران67708کورونا کیس سامنے آنے سے اس مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد7307097تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی وبا کورونا انفیکشن کے معاملے میں ،دنیا بھر میں پہلے مقام پر امریکہ سے محض چھ لاکھ کی تعداد میں پیچھے رہ گئے ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ، تاہم ، نئے معاملات کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اب تک 63.83 لاکھ افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 81514 کورونا متاثرین کی صحت میں بہتری آئی ہے ، جنھیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
اب تک ملک میں6383441 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔