سرینگر//راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد کا جمعہ کے روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے اندر قرنطین کرلیا۔
کانگریس کے71سالہ لیڈرنے خود یہ اطلاع سوشل میڈیا پر فراہم کی۔
انہوں نے اپنے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو ٹیسٹ کرنے اور قرنطین ہونے کی صلاح بھی دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کانگریس کے ہی احمد پٹیل،موتی لال ووہرا اور ابھیشیک سانگھوی کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔
سانگھوی صحتیاب ہوگئے جبکہ دوسرے لیڈران کا علاج جاری ہے۔