سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں گذشتہ شام سے جاری معرکہ آرائی کے دوران منگل کی صبح ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مذکورہ معرکہ آرائی میں جاں بحق جنگجوﺅں کی تعداد2ہوگئی ہے جبکہ فورسز آپریشن جاری ہے۔
یہ معرکہ آرائی گذشتہ شام میلہورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوئی جب وہاں فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن ہاتھ میں لیا اور چھپے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر گولیاں چلائیں۔
پولیس کے مطابق ابھی تک اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔پولیس نے کہا کہ گاوں میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔
اس معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی پیر کی شام ایک جنگجو جاں بھق ہوا تھا جس کے بعد اندھیرے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیا تھا۔ آج صبح جونہی آپریشن کا سر نو آغاز ہوا تو طرفین میں گولی باری کے دوران دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا۔