Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

شادی بیاہ میں خرافات کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 22, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
وادیٔ کشمیر جہاں پہلے ہی نامساعد حالات اور سیاسی بے چینی سے دوچار ہے وہیں دوسری جانب سماج میں پنپ رہی نِت نئی رسومات ایک نیا دردِ سر بن رہی ہیں۔ہمارا معاشرہ اس قدر بے جا رسومات میں دھنس چکا ہے کہ اب اُن سے باہر نکلنا محال لگتا ہے۔خوشی سے لے کر غمی اور پیدائش سے لے کر موت تک ہمارا ہراہم عمل رسومات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔نتیجے کے طور پر سماج میں اس قدر برائیاں پنپ رہی ہیںجن کا تصور بھی ماضیٔ قریب میں رونگٹے کھڑا کردیتا تھا۔شادی بیاہ کو ہی لے لیجیے،ہم نے اس مقدس اور پاک رشتے کو اس قدر رسومات کہ نذر کردیا ہے کہ آج نکاح انتہائی مشکل اور بدفعلی نہایت آسان بن چکی ہے۔دیگر عوامل کی طرح دینِ اسلام نے نکاح میں بھی آسانی رکھی ہے لیکن ہماری کج عقلی کہ ہم نے اس آسانی کو اس قدر پیچیدہ بنا لیا کہ اب ایک انسان کی جوانی کا سورج بھی غروب ہوجاتا ہے لیکن نکاح اُس کا خواب بن کرہی رہ جاتا ہے۔ کسی ایک فردِ واحدکو اس کے لیے ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔اس میں ہم سب بحیثیتِ مجموعی ملوث ہیںاور اس میں اپنا رول ادا کررہے ہیں۔ 
وادیٔ کشمیر میں فی الوقت ہزاروں کی تعددا میں ایسے لوگ موجود ہے جو شادی کی عمر پار تو کرچکے ہیں لیکن نکاح کرنے سے قاصر ہیں۔اس کی کئی وجوہات ہیں۔پہلی بڑی وجہ ہے جہیز۔یہ ایک ناسور ہے جو دھیمک کی طرح ہمارے سماج کو چاٹ رہا ہے۔اس کی نا ہی دین میں کوئی جگہ ہے اور قانونی اعتبار سے بھی یہ ایک جرم ہے لیکن اس کے باوجود اس کا خاتمہ ممکن نہیں ہوپا رہا اور نتیجہ ہے ہماری بے حسی ، لالچ اور حکومت کی غفلت شعاری۔والدین کی عمر گزر جاتی ہے اپنی بیٹیوں کے لیے جہیز جمع کرنے میں اور کبھی کبھار تو وہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی کام کرنے پر بھی آمادہ ہوجاتے ہیں لیکن ان ساری چیزوں کے باوجود لڑکی کے لالچی سسرال والوں کا پیٹ نہیں بھرتا اور اُس کے والدین کے عمر بھر کی جمع پونجی ہڑپ کرنے کے بعد بھی وہ بیٹی طعن و تشنیع کی نذر ہوجاتی ہے۔ایک لڑکی اگر جہیز نا دے پائے تو اُس کی زندگی جہنم بنا دی جاتی ہے اور نتیجے کے طور پر یا تو اُس کی طلا ق ہوجاتی ہے یا وہ اپنی زندگی کا خاتمہ ہی کر ڈالتی ہے۔جہیز کے ڈر کی وجہ سے آج والدین رحمِ مادر میں ہی اپنی بچیوں کی جان لے لیتے ہیں اور دورِ جاہلیت کی مثال پیش کرتے ہیں ۔تصورکیجیے کہ ایک برائی اور کتنی برائیوں کو جنم دیتی ہے!
شادیوں میں تاخیر کی ایک اور بڑی وجہ ہے فضول خرچی اور بے جا رسومات۔بینڈ باجا،پٹاخے سر کرنا،کیک کاٹنا،ضرورت سے زیادہ ضیافتیں ،مہندی رات،عیدی ،مکان کا چراغاں ،منگنی وغیرہ وغیرہ یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کا دین کے ساتھ کوئی ناطہ نہیں ۔یہ چیزیں خسارے کے سو ا کچھ بھی نہیں،چنانچہ نکاح جس قدر سادگی سے انجام دیا جائے،اُس میں اُتنی ہی برکت ہے۔لیکن ہمیں برکت سے کیا سروکار ہمیں تو بس خوشامد چاہیے ۔لوگوں کی جھوٹی تعریفیں ہی ہمارا سرمایہ اور دولت ہیں پھر بھلے ہی اولاد کی شادی ایک ہی سال میں ٹوٹ جائے۔ہماری اس بے حسی اور فضول خرچی سے نا جانے کتنے غریبوں کا گلا کٹ جاتا ہے۔وہ شادی کرنا تو چاہتے ہیں مگر آپ کی طرح فضول خرچی نہیں کرسکتے کیونکہ اُن میں وہ استطاعت نہیں کہ وہ بھی آپ کی طرح بینڈ باجا بجائیں،مکان کا چراغاں کریں،دھوم دھام سے جشن منائیں۔المیہ یہ ہے کہ ہم سب مانتے اور جانتے ہیں کہ یہ غلط ہورہا ہے لیکن پھر بھی کوئی اسے ترک کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔کسی نہ کسی کو یہ علم اٹھانی پڑے گی،کسی نہ کسی کو بیدار ہونا پڑے گا،کسی نہ کسی کو یہ مشعل جلانی پڑے گی بھلے ہی ہمارا سماج،ہمارے دوست و احباب،ہمارے رشتہ دار برا مانیں ۔
خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ آئے روز سوشل میڈیا پر ایسی خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں کہ ہماری نوجوان نسل سادگی سے نکاح کو ہی اب ترجیح دے رہی ہے اور اس کار خیر میں بتدریج اضافہ درج ہورہا ہے۔ایسے نوجوان مبارک بادی کے قابل ہیں اورہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔اس رجحان کو مستقبل میں بھی فروغ ملنا چاہیے۔حکومتِ وقت کو بھی چاہیے کہ وہ جہیز جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے سخت سے سخت قوانین متعارف کریں  اور ساتھ ہی ساتھ شادی بیاہ پر فضول خرچی کرنے والوں کا بھی شکنجہ کسے۔تب جاکر کہیں معاشرے میں سدھار آسکتا ہیں۔ہر فرد کو انفرادی سطح پر اس حوالے سے اپنے اپنے حصے کی شمع جلانی چاہیے کیونکہ فرد ٹھیک ہوگا تو سماج ٹھیک ہوگا،سماج ٹھیک ہوگا کہ تو معاشرہ ٹھیک ہوگا ۔ہمیں اس بات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں اور قطرہ قطرہ ہی دریا بنتا ہے۔
 رابطہ۔برپورہ پلوامہ کشمیر
موبائل نمبر۔9596203768
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?