جموں// جموں و کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں کے دوران زائد از 15 سو پولیس اہلکار، جن میں متعدد افسران بھی شامل ہیں، ملی ٹنسی و متعلقہ واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ”جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 31 برسوں کے دوران مختلف جنگجو مخالف آپریشنز و دیگر کارروائیوں میں 1568 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے“۔
ان میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس پی، 22 ڈی ایس پیز، 26 انسپکٹر، 37 سب انسپکٹر، 65 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 148 ہیڈ کانسٹیبل، 193 سیلکشن گریڈ کانسٹیبل، 537 کانسٹیبل،508 ایس پی او، 1 این او اور24 فالوور شامل ہیں۔