سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بسولی گاوں میں ہیروئن سے ملتی جلتی3.2کلو گرام شے بر آمد کی۔
ایس ایس پی پونچھ رمیشن اگروال کے مطابق اُنہیں بسولی میں منشیات کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر گذشتہ شب کے دوران آپریشن شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران منشیات کے تین پیکٹ بر آمد کئے گئے جن کے اندر ہیروئن سے ملتی جلتی شے کے3.2کلوگرام شے پائی گئی۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر247کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔