سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے پلان علاقے میں جمعرات کو ایک13سالہ لڑکے کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔لڑکے کی پر اسرار حالت میں موت اسکے ننیہال میںہوئی جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ تھا۔
مذکورہ لڑکے کی شناخت فرحان ولد الطاف احمد میر ساکن پلان بانڈی پوہ کے طور ہوئی ہے۔
مذکور ہ لڑکے کو بیہوش پایا گیا جس کے بعد اُسے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔