کلکتہ//درگا پوجا کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے مغربی بنگا ل کے عوام سے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے خواتین کو امپاور منٹ کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اپنی تقریر میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل آخری درگا پوجا کے موقع پر ووٹروں کو لبھانے کی بھی کوشش کی۔
بنگال بی جے پی کی دعوت پر ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ” مہیشاسور کو مارنے کے لئے ماں درگا کا ایک ہی عضو ہی کافی تھا ، لیکن اس کام کے لئے تمام آسمانی طاقتیں متحد ہوگئیں۔ اسی طرح خواتین میں ہمیشہ تمام چیلنجوں پر قابو پانے کی طاقت ہوتی ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ منظم انداز میں خواتین کے امپاورمنٹ اور انہیں طاقت بخشنے کیلئے کھڑے ہوں“۔
اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عصمت دری کی سزا سے متعلق قوانین سخت کئے گئے ہیں۔ عصمت دری کے ارتکاب کرنے والوں کےلئے سزائے موت مقررکیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے آتم نربھرکا جو عہد اور سنکلپ لیا ہے اس میں ناری شکتی کا بہت ہی اہم رول ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ درگا پوجا کا تہوار ہندوستان کے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ بنگال کی پوجا ہندوستان کو ایک ہی رنگ میں رنگ دیتی ہے اور یہ ہندوستان پر بنگال کے اثرات کے تاریخی شواہد ہے۔وزیر اعظم نے کہا ” پوجا کے اس موقع پر میں بنگال کی مقدس سرزمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ” بھکتی کی طاقت ایسی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ میں آپ سب کے درمیان حاضر ہوں ، دہلی میں نہیں بلکہ بنگال میں ہوں“۔
وزیر اعظم مودی نے کہا” ہم سب کورونا بحران سے واقف ہیں اوراس سایہ اس سال درگا پوجا کا تہوار منایاجارہا ہے اس لئے ہم سب کو احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے“۔وزیر اعظم نے ریاست کے عوام اور درگا پوجا کمیٹیوں کے تحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا” حالات کی نزاکت سمجھتے ہوئے ہم سب نے اپنے جذبات پر قابوپاتے ہوئے تحمل سے کام لیا ہے“۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال کے عظیم سپوتوں نے بھارت ماتا کی خدمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ماں کا صرف ایک حصہ مہیشورا کو مارنے کے لئے کافی تھا ، لیکن اس کام کے لئے تمام خدائی طاقتوں کو منظم کیا گیا تھا۔ اسی طرح خواتین میں ہمیشہ تمام چیلنجوں پر قابو پانے کی طاقت ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میںہم سب کی ذمہ داری ہے کہ منظم انداز میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ مودی نے کہا کہ ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم تیز رفتار سے جاری ہے۔ عصمت دری سے متعلق قوانین کو سخت کئے گئے ہیں۔یہاں تک کہ سزائے موت کا بھی انتظام کیا گیاہے۔