نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ199) کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مستقل کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد 7.15 لاکھ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوکر 77 لاکھ کو عبور کر گئی ہے ملک میں صحت مند کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران55839 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 77 لاکھ سے تجاوز کر کے7706946 ہوگئی۔ اسی عرصے میں 79415 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے اور اب تک ملک میں6874518 مریضوں نے کورونا سے صحت مند ہوئے ہیں۔ زیر علاج مریض24278 سے کم ہو کر715812 ہوچکے ہیں کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسوں سے زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران ، 702 کورونا سے متاثرہ فوت ہوگئے اور اب تک116616 افراد اس کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
ملک میں بازیابی کی شرح 89.20 فیصد ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح 9.29 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.51 فیصد ہے۔