سرینگر//ضلع پونچھ کو شوپیان سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق ایک ٹینکر جو جموں سے کشمیر کی طرف آرہا تھا، سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگرا۔
یہ حادثہ پوشانہ علاقے میں پیش آیا۔
حکام نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مہلوکین کی شناخت ڈرائیور تروندر سنگھ ساکن جموں اور کنڈکٹر منگل سنگھ ساکن ڈوڈہ کے طور کی گئی ہے۔