نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے54366 نئے کیس رپورٹہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 77.61 لاکھ ہو گئی ہے۔اس وقت ملک میں کورونا کے کل 595509 ایکٹیو کیس ہیں اور اب تک6948497 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ریاستوں کو چھوڑ کر بقیہ 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ایکٹیو کیس گھٹے ہیں۔
اس دوران کورونا کے متحرک کیسوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے جس سے اب یہ گھٹ کر 6.95 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 77.61 لاکھ ہوچکی ہے۔
ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔