سرینگر//جمعہ کی صبح رام بن ضلع کے بانہال قصبہ میں ایک لاپتہ خاتون کی بوسیدہ لاش بر آمد کی گئی۔
حکام کے مطابق 38سالہ مسرا بیگم زوجہ ارشاد احمد میر ساکن بنکوٹ کی لاش چملواس علاقے میں بر آمد ہوئی۔
مذکورہ خاتون ماہ ستمبر کے آخری ہفتے سے لاپتہ تھی۔
ایس ایچ او بانہال نعیم الحق نے لاش بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ لوازمات پوری کی جاسکیں۔