سرینگر//ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53370نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد7814682 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران67549 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 7016046 ہوگئی ہے۔
صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسزکی تعداد14829 سے کم ہو کر 680680رہ گئی۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 650 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 117956ہوچکی ہے۔