سرینگر//فوج نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن پرایک (کاڈکاپٹر)چھوٹا ڈرون مار گرایا۔
نیوز ایجنسی کے این او نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کاڈکاپٹر کو کیرن سیکٹر میں کنٹرول لائن کی اگلی چوکی پرمار گرایا گیا۔
دریں اثناءفوج نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کاڈکاپٹر (ڈی جے آئی میوک2) کو آج صبح گرایا گیا۔