سرینگر//سرینگر میں ہفتہ کے روز ”عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ“ کے لیڈروں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔”اتحادی“ لیڈران کی میٹنگ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سرکاری رہائش گاہ پرہورہی ہے۔
جو لیڈران اس میٹنگ میں شامل ہیں اُن میں محبوبہ کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ،پیپلز کانفرنس کے سجاد لون، کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے یوسف تاریگامی وغیرہ شامل ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آج کی میٹنگ میں کل جماعتی اتحاد کے عہدیداروں
کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا اور عین ممکن ہے کہ اس اتحادی فورم کی سربراہی فاروق کو سونپی جائے گی اور محبوبہ کو بھی کوئی اہم عہدہ دیا جائے گا۔