سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کو ہفتہ کے روز ’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘ کا صدر جبکہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو نائب صدر مقرر کیا گیا۔کیمونسٹ لیڈر یوسف تاریگامی ’عوامی اتحاد‘ کے کنونیر اور پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون فورم کے ترجمان ہونگے۔
اس سے قبل ’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘ کے لیڈروں کی میٹنگ محبوبہ کی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقد ہوئی۔
فورم کے ترجمان سجاد لون کے مطابق فورم ایک مہینے کے اندر ایک دستاویز تیار کرے گا جو دفعہ370کے خاتمے کے بعد سے حکمرانی پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ دستاویز گذشتہ ایک سال کا وائٹ پیپر ہوگا۔
یاد رہے کہ’عوامی اتحاد‘متعدد مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ فورم ہے جو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے ’جد و جہد‘ کررہا ہے۔