سرینگر//پولیس نے پیر کی صبح شمالی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے تین بھاجپا کارکنوں کو اُس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سرینگر کے لالچوک میں ترنگا لہرانے کی کوشش کررہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے تین بھاجپا کارکنوں کی شناخت میر بشارت،میر اشفاق اور اختر خان کے طور کی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او نے بشارت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ لالچوک اس غرض سے آئے تھے کہ وہاں ترنگا لہرائیں۔بشارت نے کہا”ہم محبوبہ مفتی اور ’عوامی اتحاد‘ کے دوسرے ممبران کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے اندر صرف ترنگا ہی لہرائے گا“۔
تاہم پولیس فوری طور پر حرکت میں آکر تینوں بھاجپا کارکنوں کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن کوٹھی باغ پہنچایا۔