سرینگر//پندرہ روز قبل اقدام خود کشی کرنے والا ایک سی آر پی ایف اہلکار صدر اسپتال سرینگر میں گذشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار نے12اکتوبر کے روز اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا۔اُس کی حالت گذشتہ شب مزید ابترہوئی جس کے بعد اُس نے آخری سانس لی۔
مذکورہ اہلکار کا تعلق سرینگر شیر گڑھی میں تعینات ڈی کمپنی کی141وین بٹالین سے تھا۔