نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار مسلسل سست ہوتی جارہی ہے اور کافی دنوں بعد اس کے ایک دن میں 50 ہزار سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی پانچ سو سے کم ہوگئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کے 45149 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 79,09,960 ہوگئی۔
اسی مدت میں 59,165 لوگوں نے س جان لیوا وائرس کو مات دی ہے۔