واشنگٹن/ریو ڈی جینیریو/نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ19) کا خطرہ مسلسل تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور دنیا کے 189 ملکوں میں متاثرین کی تعداد 4.29 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے متاثرین سے 11,52,990 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے اب تک 42,926,013 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً 11.53 لاکھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
امریکہ میں متاثرین کی تعداد 86,35,752 ہوگئی ہے۔