نئی دہلی// اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کے ترنگے کے سلسلے میں دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ” ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے“۔
جاوڈیکر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا،”ترنگا ہندوستان کی شان ہے،ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے“۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد بتایا کیا تھا کہ وہ اُس وقت تک جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی جب تک سابق ریاست کا پرچم اور اس کی خصوصی پوزیشن نہیں لوٹائی جائے گی۔