نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس اور گاندھی خاندان کی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں راہل گاندھی کی ہدایت پر نریندر مودی کا پتلا جلانے کا” ڈرامہ“ شرمناک ہے۔
نڈا نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے کہا ”ایسا ڈرامہ غیرمتوقع نہیں ہے کیونکہ نہرو۔گاندھی خاندان نے کبھی بھی پی ایم او کا احترام نہیں کیا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2004 سے 2014 تک متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دوراقتدارکے دوران وزیراعظم کے اختیارات کو ادارہ جاتی طورپر کمزور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔