سرینگر// مہاراشٹر کے ممبئی میں بدھ کی صبح ’ریپبلک ٹیلی ویژن ‘کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔
ارنب کو پولیس نے آج صبح ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔
انہوں نے پولیس پر اپنے ساتھ” مارپیٹ “کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
ارنب کو دو سال پرانے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو خود کشی سے متعلق ہے۔
دریں اثناءمرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹرپر ارنب پر پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایمرجنسی کے واقعہ سے مماثلت دی ہے۔(مشمولات یو این آئی)