سرینگر//محکمہ موسمیات نے کشمیر کے بالائی علاقوں میں بدھ کو ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کی توقع ہے تاہم آنے والے ایک ہفتے کے اندر موسم میں کوئی بڑی تبدیلی خارج از امکان ہے۔
لوٹس نے مزید کہا کہ آنے والے دو دنوں میں آسمان ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس کے دوران جموں کشمیر اور لداخ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔
محکمہ کی ہیشگوئی کے مطابق جموں کشمیر میںتازہ مغربی ہواﺅں کی شروعات ہوچکی ہے جوموسم کو تبدیل کرتی ہیں۔انہی ہواﺅں کے زیر اثر اگلے48گھنٹوں کے دوران کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔