واشنگٹن //امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کوصرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔
یہ اطلاع فاکس نیوز نے دی ہے۔ فاکس نیوز کا خیال ہے کہ بائیڈن کو مشی گن ریاست میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد صدارتی انتخاب کا الیکشن جیتنے کے لئے صرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق بائیڈن نے 99 فیصد بیلٹ ووٹوں میں 49.9 فیصد اور ڈونالڈ ٹرمپ نے 48.6 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور بائیڈن کو ریاستوں کے 16 الیکٹورل ووٹ ملنے کا اندازہ ہے۔ فاکس نیوز نے مزید بتایا ہے کہ امریکہ کا صدر بننے کے لئے بائیڈن کو صرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔